ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں دو موٹر بائکوں کے درمیان تصادم میں تین کی موت

ہلیال میں دو موٹر بائکوں کے درمیان تصادم میں تین کی موت

Mon, 08 Nov 2021 15:05:35    S.O. News Service

ہلیال 8/ نومبر (ایس او نیوز) دو موٹر بائکوں کے درمیان تصادم میں بائکوں پر سوار تین لوگ ہلاک ہوگئے، حادثہ ہلیال کے مدنلّی قصبہ کے بشویشور مندر کے قریب اسٹیٹ ہائی وے پر سنیچر رات کو پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت  تیرگاوں دیہات کے منجوناتھ بھوی (30)، کمار وراشی (28) اور پڑوسی علاقہ  الّاور کے رہائشی رمیش راہوت (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

تیرگاوں دیہات کے کمار میراشی اپنی  دو پہیہ گاڑی پر اپنے ہی قصبہ کے منجوناتھ بھوی کو گاڑی پر بٹھا کر  الّاور سے ہلیال جارہا تھا کہ رمیش راہوت کی اگلی بائک کو اس نے تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکر ماردی۔  ٹکر لگتے ہی منجوناتھ بھوی سمیتاگلی بائک کے رمیش راہوت  نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ کمار میراشی کو شدید زخمی حالت میں   فوری دھارواڑ سیویل اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے کے بعد کمار بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل  بسا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ہلیال پی ایس آئی شیوانند ناودگی اور دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور جائزہ لیا۔

ہلیال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: